بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

9 سال کی عمر میں‌ قرآن حفظ کرلیا تھا، لائبہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ 9 سال کی عمر میں قرآن حفظ کرلیا تھا۔

اداکارہ لائبہ خان کا پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کررہی ہیں۔

لائبہ خان نے بتایا تھا کہ اگر وہ پہلے تعلیم حاصل نہ کرسکیں تو شادی کے بعد لازمی کریں گی اور انہوں نے پہلے ہی سوچ رکھا ہے کہ کچھ عرصے تک کام کرنے کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہ حافظ قرآن ہیں اور انہوں نے محض دو سال میں قرآن کو حفظ کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں ناسمجھی کی وجہ سے وہ حفظ قرآن نہیں کرنا چاہتی تھیں، انہیں سمجھ نہیں تھی۔

ان کے مطابق ان کے والدین کی شدید خواہش تھی کہ وہ قرآن حفظ کریں اور ان کی والدہ کی سب سے بڑی خواہش ہی یہی تھی، اس لیے انہیں قرآن حفظ کروایا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ محض جب 7 سال کی تھیں، تب انہوں نے قرآن کو حفظ کرنا شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں دو سال کے اندر پورا مقدس کتاب حفظ کرلیا۔

ان کی وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو ان کے پرانے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

اداکارہ نے فوچیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ اداکاری کریں اور انہیں بھی شوق نہیں تھا جب کہ شروع میں وہ بے دلی سے اداکاری کرتی رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ 10 سال کی عمر میں انہوں نے آٹھویں کلاس میں داخلہ لیا اور میٹرک کے امتحانات دینے سے قبل ہی انہوں نے اداکاری شروع کردی تھی۔

لائبہ خان کے مطابق انہوں نے کورونا آنے سے قبل انٹرمیڈیئیٹ تک تعلیم حاصل کی تھی، جس کے بعد وبا پھیل گئی اور وہ یونیورسٹی میں داخلہ نہ لے سکیں لیکن وہ جلد ہی یونیورسٹی میں داخلہ لیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں