منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کل پی ٹی آئی کا جلسہ لازمی ہوگا، عمر ایوب کی ٹوئٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی کا جلسہ لازمی ہوگا، چیف کمشنر نے کہا تھا جلسےمیں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب اے این او سی منسوخ کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پی ٹی کا جلسہ لازمی ہوگا، گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کی چیف کمشنر سے ملاقات ہوئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ چیف کمشنر نے کہا تھا جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، چیف کمشنر کا مؤقف تھا جلسہ منسوخ کرنے کیلئے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ چیف کمشنر نے واٹس ایپ پر بھی کہا تھا کہ جلسہ ہونے دیں گے، جلسے کو جمہوری حق سمجھتے ہیں۔ ترنول میں جلسہ کریں گے اور پُرامن جلسہ ہوگا۔

خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل ہونے والے ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرِ صدارت انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلیے این او سی کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ کل مذہبی جماعتوں نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے ایسی صورتحال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دوسری جانب صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ 22 اگست کو ترنول چوک پشاور روڈ پر جلسہ ہوگا، انتظامیہ نے این اوسی منسوخ کی ہے لیکن ہم نے جلسہ منسوخ نہیں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں