بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

جنید خان نے صنم سعید کو دوران شوٹنگ تھپڑ دے مارا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران صنم سعید کو اصل میں تھپڑ مار دیا تھا۔

اداکار جنید خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران کیریئر، نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ صنم سعید کو تھپڑ مارنے پر پچھتاوا ہے لیکن اسکرپٹ کی ڈیمانڈ تھی جسے کرنا ضروری تھا اور وہ ڈائریکٹر کی ہدایت پر عمل کررہے تھے۔

- Advertisement -

اداکار نے بتایا کہ یہ منظر 2012 میں فلمایا گیا تھا جب انہیں صنم سعید کو تھپڑ مارنا تھا، ڈائریکٹر مہرین جبار نے مجھے ہدایت کی کہ ڈرامے میں حقیقت دکھانے انہیں اصل میں یہ کرنا ہوگا۔

جنید خان کے مطابق میرے انکار کے باوجود مہرین اور صنم دونوں نے حقیقی تھپڑ مارنے پر اصرار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہچکچاتے ہوئے ایک ہلکا تھپڑ مارا جس کا کیمرے پر کوئی اثر نہیں ہوا اور اسے دوبارہ شوٹ کرنا پڑا، دوسری کوشش میں صنم کو زور سے تھپڑ مارا۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ بعد میں صنم سعید سے معافی مانگی اور اسے اپنے کیریئر کا بدترین سین قرار دیا اور کہا کہ مستقبل میں ایسے مناظر سے گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں