بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

شردھا کپور نے اہم اعزاز اپنے نام کر کے نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلم ’استری 2‘ کی کامیاب کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور فلم ’استری 2‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 15 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی۔

اب شردھا کپور کا نام بھارت میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آیا ہے۔ فلم ’عاشقی 2‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ کے فالوورز کی تعداد 91.5 ملین ہوگئی جبکہ نریندر مودی کے 91.3 ملین فالوورز ہیں۔

- Advertisement -

لیکن بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے سب سے زیادہ 217 ملین فالوورز ہیں اور ان کے بعد بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا 91.8 فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

شردھا کپور کی فلم ’استری 2‘ نے ریلیز سے اب تک 254.55 کروڑ روپے کا زبردست بزنس کیا ہے۔

فلمسازوں نے فلم کی کامیابی کا جشن منانے کیلیے چند روز قبل ممبئی میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔ اداکارہ نمرت کور نے یادگار لمحات کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimrat Kaur (@nimratofficial)

’استری 2‘ میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ پنکج ترپاٹھی، ابھیشیک بنرجی اور اپارشکتی کھرانہ بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں