پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

امریکا میں تعینات نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکا میں تعینات نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی کے ترجمان کے مطابق رضوان سعید شیخ نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی مختلف شعبوں کے افسران سے ملاقاتیں کیں، انھوں نے امریکا میں چاروں پاکستانی قونصلیٹ کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔

رضوان سعید شیخ نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کہا کہ 7 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط پاک امریکا تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پاک امریکا تعلقات کا فروغ اور معاشی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا ان کی اوّلین ترجیح ہے۔

رضوان شیخ کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہے، انھوں نے سفارتی عملے کو ہدایت کی کہ نتائج پر مبنی سفارت کاری کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر چند روز میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کریں گے، اور انھیں اپنے سفارتی اسناد پیش کریں گے، رضوان شیخ امریکی وزارت خارجہ کا بھی دورہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں