بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

میری ناک بہت تیز ہے لوگوں کو سونگھتی ہوں، صبا قمر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے لوگوں کو سونگھتی ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں کچھ عرصہ قبل صبا قمر نے شرکت کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، منع کردیتی ہوں، مجھے ہائی جین کا مسئلہ ہے اس پر کمپرومائز نہیں کرتی، لوگ اکثر سیٹ پر ڈیزائنر کے آئے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرسکتی، کروڑوں کی چیز ہوگی تو بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ گندگی پر میں کمپرومائز نہیں کرتی، اتنی بری عادت ہے میری کہ ناک بہت تیز ہے لوگوں کو سونگھتی ہوں، میرے پاس سے بھی کوئی گزرے تو سب سے پہلے سونگھتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

واضح رہے یہ بات صبا قمر نے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کے پروموشن کے دوران گڈ مارننگ پاکستان میں کی تھی۔

فراڈ میں احسن خان، میکال ذوالفقار، رابعہ کلثوم، نعیمہ بٹ ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور مداحوں کی جانب سے صبا کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں