بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

ہیما مالنی نے خاتون مداح کو ہاتھ لگانے سے روک دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے ساتھ تصویر بنوانے والی خاتون مداح کو ہاتھ لگانے سے روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہیما مالنی نے حال ہی میں تقریب میں شریک ہوئیں جہاں اختتام پر مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اداکارہ مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے وقت افسردہ تھیں ان کے چہرے کو دیکھ کر ایسا گمان ہورہا تھا جیسے وہ زبردستی تصاویر بنوارہی ہوں۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ خاتون مداح نے تصویر بنواتے وقت جیسے ہی ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنا چاہا تو اداکارہ نے غصے میں کہا کہ مجھے ہاتھ نہ لگائیں۔

ان کے منع کرنے پر خاتون مداح ہاتھ ہٹا لیتی ہیں اور پھر ان کے ساتھ تصویر بنواتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس طرز عمل پر ہیما مالنی نے سخت تنقید کی ہے، صارفین نے کہا کہ جب ووٹ مانگنے کا وقت آئے گا تو ہیما مالنی مداحوں کے ہاتھ سے کھانا بھی کھالیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں