امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کیا ہے کہ اب وقت غزہ جنگ بندی معاہدے کا ہے۔
امریکا کے شہر شکاگو میں جاری ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔
اس موقع پر کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا اب وقت آگیا ہے اور انہوں نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت بھی کی۔
نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے پارٹی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ساتھ دیا ہے اور بھرپور حمایت کی ہے۔
نامزدگی قبول کرنے کے بعد کملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی قوم کو ایک نیا مستقبل دوں گی۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی حریف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کیا کہ ہیرس اسرائیل سے ’نفرت‘ کرتی ہے۔
ٹرمپ نے اسرائیل-فلسطین کے بارے میں نائب صدر کملا ہیرس پر تنقید کرتے ہوئے ان پر اسرائیل سے نفرت کرنے اور 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حماس حملے کا حامی ہونے کا الزام لگایا ہے۔