عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی ان کی شادی کے 6 سال بعد ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام بھی بتادیا ہے۔
View this post on Instagram
جسٹن بیبر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کی خبر شیئر کی ہے، جس میں گلوکار کے نومولود بچے کے ننھے پاؤں کی تصویر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
جسٹن بیبر نے اس پوسٹ پر مختصر سا کیپشن دیتے ہوئے بیٹے کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے اور بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ جیک بلوز بیبر ‘ رکھا ہے۔
جسٹن نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کی تاریخ پیدائش واضح نہیں ہے معروف جوڑے کی جانب سے اعلان کئے جانے کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں سمیت دیگر نے دونوں کو مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔