بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر کے بالی میں سیر سپاٹے، نئی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے بالی میں سیر سپاٹوں کی مزید تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل انڈونیشیا میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں، انہوں نے بالی کے منکی فارسٹ میں بندروں کے ساتھ تفریح کی وڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا سے بندر لپک کر اداکارہ سے چپک جاتا ہے جس پر وہ کہتی ہیں کہ کم آن لیٹس گو۔۔۔

تصاویر میں چلبلی اداکارہ نے براؤن رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کی اداکارہ کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی نجی زندگی، شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر بات کرچکی ہیں۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کو کس پر کرش ہے؟ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ قسم سے کسی پر کرش نہیں ہے۔

اداکارہ سے پھر سوال کیا گیا کہ بچپن میں کس پر کرش تھا؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ بچپن میں آٹھویں جماعت میں کلاس فیلو پر کرش تھا جس کی اب شادی ہوگئی ہے اور وہ میرا دوست بھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں