بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی پولیس اہلکار کی ویڈیو جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی پولیس اہلکار احمد نواز کی ویڈیو جاری کر دی، جس میں اہلکار نے ڈی پی او سے رہائی کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کچے کے ڈاکوؤں نے لیاقت پور ماچھکہ واقعے کے مغوی کانسٹیبل احمدنواز کی ویڈیوجاری کردی۔

ویڈیو میں مغوی احمد نواز نے کہا مجھے ڈاکوؤں سے بچایا جائے، اگرڈاکوؤں کےمطالبات پورےنہ کیے گئے تویہ مجھے قتل کردیں گے۔

دوسری جانب ماچھکہ واقعے میں اغوا ہونے والے کانسٹیبل کا مقدمہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف درج کرلیا ہے۔

انسپکٹرامجدرشید کی مدعیت میں تھانہ ماچھکہ میں مقدمہ درج کیا گیا،پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی، اغوا سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوجاتے ہوئے کانسٹیبل احمد نواز کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔

خیال رہے مغوی اہلکار کے اہلخانہ نے گزشتہ روز لیاقت پورپریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں