بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

نواز الدین صدیقی کی ’ادھ بُت‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’ادھ بت‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

سمیر خان کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہارر فلم ’ادھ بُت‘ میں نواز الدین صدیقی، ڈیانا پینٹی، روہن مہرا، شریا دھنونتھری ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

’ادھ بت‘ 15 ستمبر کو رات 8 بجے سونی میکس پر دکھائی جائے گی۔

- Advertisement -

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جوڑا نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوتا ہے جہاں عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں اور اس کی تہہ تک پہنچنے کے لیے نواز الدین صدیقی سے رابطہ کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل ہدایت کار صابر خان نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’فلم کا ٹریلر دوپہر 12 بجے جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ادھ بت سے قبل سمیر خان منا مائیکل، باغی، ہیرو پنتی کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2’ باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے فلم نے صرف بھارت میں چند دنوں میں 300 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی، گینگز آف واسے پور، کک، رئیس، سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں