منگل, جون 24, 2025
اشتہار

’’پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا‘‘؟ قومی کرکٹرز پر دنیا بھر سے تنقید کے گولے برسنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی شرمناک شکست نے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی حیران کر دیا ہے اور شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ میچ ہارا یہ شکست اس لیے بھی بدترین ہے کہ پاکستان کو یہ ہار اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر اپنے سے کمزور ٹیم سے 10 وکٹوں سے ہوئی ہے۔ اس شکست نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ پر سوالیہ نشانات لگا دیے ہیں۔

صرف قومی کرکٹرز اور پاکستانی شائقین کرکٹ ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل موجودہ وسابق کرکٹرز بھی پاکستان ٹیم کی اس بدترین کارکردگی پر حیران ہیں اور اس کا اظہار کر رہے ہیں۔

سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان ٹیم کی اس شرمناک کارکردگی پر حیران ہوتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’پاکستان کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے؟’’

پیٹرسن نے مزید لکھا کہ جب پی ایس ایل کھیلی تو لیگ کا معیار بہت شاندار تھا اور کھلاڑی بھی ڈسپلن کا خیال رکھتے تھے جب کہ وہ با صلاحیت بھی ہیں۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کی اس کارکردگی پر ایک جملے میں تبصرہ کیا کہ پاکستان کرکٹ واقعی مشکل میں ہے۔

شاہد آفریدی نے دس وکٹوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے ہوم گراؤنڈ پر 10 وکٹوں کی شکست نے پچز کے معاملے پر کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ ہوم کنڈیشن میں کیسے کھیلنا ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی اور موجودہ تجزیہ کار رمیز راجا نے کہا کہ بنگلہ دیش سے شکست کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے پرخچے اڑ گئے۔

باسط علی پہلے ہی موجودہ کرکٹرز کو میدان کے بجائے سوشل میڈیا کا کھلاڑی قرار دے چکے ہیں جب کہ سرحد پار روایتی حریف بھارت کی جانب سے تو تنقید کے ساتھ شرمناک طنزیہ جملے سامنے آ رہے ہیں۔

صرف سابق کرکٹرز ہی نہیں بلکہ شائقین کرکٹ بھی پاکستان ٹیم کی اس کارکردگی پر پھٹ پڑے اور کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیل کر حریف ٹیموں کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، یہ خود ہی اپنی ہار اور حریف کی جیت کا راستہ نکال لیتے ہیں۔

ایک فین نے کہا پاکستان نے رن بنانے کیلیے فلیٹ پچ بنائی اور وہی الٹا پڑ گیا، ایک صارف نے شاہین پر تنقید کی اور لکھا کہ شاہین جو تین سال پہلے تھے، اب اس کے آدھے بھی نظر نہیں آ رہے۔

کسی نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے ہوم گراؤنڈز کے ریکارڈ شیئر اور لکھا کہ شرم نہیں آتی، تو کسی نے مصباح کی قیادت میں ریکارڈ دکھا کر اسے پاکستان کرکٹ کا سنہرا دور قرار دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں