ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

باپ کے ہاتھوں شرابی بیٹے کا ہولناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت کے شہر میں ایک شخص نے اپنے شرابی بیٹے کا قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا دولپا ریڈی اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ شمس آباد میں مقیم ہے، دولپا ریڈی کا 35 سالہ بیٹا شرابی تھا اور وہ اپنی والدہ سے شراب نوشی کیلئے پیسے مانگ رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں نے جب پیسے دینے سے انکار کیے تو بیٹے نے لڑائی شروع کردی اس دوران دولپا ریڈی وہاں پہنچا اس نے بیٹے کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ نہیں مانا، برہم باپ نے خنجر سے اپنے بیٹے کا گلا کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ دولپا ریڈی اپنے بیٹے کی جان لینے کے بعد فرار ہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جلد ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں