بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

پہلے کسی سے پیار ہوجائے پھر شادی کرلوں گی، حاجرہ یامین

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ پہلے کسی سے پیار ہوجائے پھر شادی کرلوں گی۔

اداکارہ حاجرہ یامین نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی اور اس دوران ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں اپنے کردار سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو شادی کا کوئی سین نہیں ہے پہلے پیار تو ہوجائے کسی سے پھر شادی کرلوں گی۔

- Advertisement -

میزبان نے پوچھا کہ کیسے پتا چلے گا کہ پیار ہوگیا ہے، اداکارہ نے کہا کہ پتا نہیں شاید وائلن بجیں، شاید پتے اڑیں۔

حاجرہ یامین نے کہا کہ بچپن سے ہی اداکاری کرنا چاہتی تھی مجھے ڈانس اور سنگنگ کا بہت شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’نور جہاں‘ میں ’سنبل‘ کا کردار کرنا آسان نہیں تھا، سنبل میری جیسی بالکل بھی نہیں ہے کردار نبھانے سے پہلے اس جیسی لڑکیوں کو بہت جج کرتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ سنبل کا کردار ادا کرنے کے لیے اپنی آواز بھی پتلی کی۔

انہوں نے کہا کہ نور جہاں میں سفیر مجرم ہے، اسے معاف کیا جاسکتا ہے کہ لیکن اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں حاجرہ یامین نے کہا کہ میں تو ایسی خواتین کو بھی جانتی ہوں جو کام کرتی ہیں لیکن ان کی تنخواہ شوہر کے اکاؤنٹ میں جاتی ہے۔

واضح رہے کہ حاجرہ یامین ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں ’سنبل‘ علی رحمان ’سفیر‘ کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں