منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججوں میں اضافے کا بل آج پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی  کے آج ہونے والے اجلاس میں  سپریم کورٹ کے ججوں میں اضافے کا بل  پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے11 بجے شروع ہوگا، اجلاس کا 28 نکاتی ایجنڈاجاری کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا۔

عدالت عظمیٰ ایکٹ انیس سو ستانوے میں ترمیم کا بل حکومتی رکن دانیال چوہدری پیش کریں گے۔

یاد رہے جولائی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر متفق ہوگئیں تھیں۔

کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے عدالت عظمی میں زیر التوا مقدمات جبکہ وزارت قانون سے ہائی کورٹ ججز کی خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔

چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا تھا کہ وزارت قانون و انصاف کے تفصیلات پیش کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا معاملہ طے ہوگا، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کتنی ہوگی یہ کمیٹی طے کرے گی، سپریم کورٹ میں کیسز کا بوجھ بڑھا مگر ججز وہی 17 ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 17 ہے اور حال ہی میں 2 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں