راولپنڈی : بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد علی قریشی سمیت 4 شہدا کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بلوچستان میں دہشتگردحملوں میں جام شہادت نوش کرنے والےشہدا کو ان کے آبائی علاقوں سپرد خاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کیپٹن محمدعلی قریشی شہید کو لاہور میں فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کیاگیا جبکہ نائیک عطااللہ شہید کو ضلع مردان سپاہی محمد سلیم شہید کو میانوالی اور سپاہی محمد بشیر شہید کو ملتان میں فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کاامن اور ،ترقی سبوتاژ کرنےکی کوششوں کوناکام بنانےکیلئےپرعزم ہیں ، ہمارےشہداکی عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔