بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

حنا خواجہ اردو زبان سے ناواقفیت پر فخر کرنے والوں پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اردو زبان سے ناواقفیت پر فخر اور برطانوی اور امریکی لہجہ اپنانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقفیت ضروری ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

انہوں نے ایسے پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو اپنی زبان اردو سے واقف نہیں ہیں اور اس بات پر فخر بھی کرتے ہیں، حنا خواجہ نے لکھا کہ ’آپ کوئی بھی لب و لہجہ اپنالیں چاہے برطانوی یا امریکی وہ نقلی ہی دکھائی دے گا، ہر ایک کو اپنی گرومنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘

- Advertisement -

حنا خواجہ کا کہنا تھا کہ پہلے اپنی قواعد پر کام کریں، پھر نئے الفاظ کا ذخیرہ جمع کریں اور لب و لہجہ اپنائیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ باآسانی لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں، آپ جب اپنی زبان اور ثقافت کو چھوڑ دیں گے تو آپ اپنی شناخت خود کھودیں گے، غیروں کی زبان سیکھنے سے پہلے اپنی زبان سے واقفیت ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں