پنجاب کے دارالحکومت لاہورکی انتظامی بنیادوں پر بڑی تقسیم کردی گئی، ڈسٹرک لاہور میں 5 نئی تحصیل قائم کی گئی ہیں۔
ڈسٹرک لاہور میں 5 نئی تحصیل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا مقصد لاہور میں گورننس، مالیاتی نظام اور عوامی ریلیف پروگراموں میں بہتری لانا ہے، وزیراعلیٰ نے بورڈ آف ریونیو کی نئی تحصیلوں کے قیام کی سمری کی باقاعدہ منظوری دیدی۔
بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد نئی تحصیلوں کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی تحصیلوں کے قیام سے قبل ڈسٹرکٹ لاہور 6 تحصیلوں پرمشتمل تھا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اب ڈسٹرکٹ لاہور تحصیل رائیونڈ، علامہ اقبال، نشتر، ماڈل ٹاؤن، کینٹ، صدر، واہگہ، شالیمار، راوی اور لاہور سٹی پر مشتمل ہوگا۔
تحصیل رائیونڈ 51 موضع جات، علامہ اقبال ٹاؤن 19 موضع جات، نشتر 42 موضع جات، ماڈل ٹاؤن 21 موضع جات، کینٹ 35 موضع جات اور صدر 62 موضع جات پرمشتمل ہوگا۔
اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے واہگہ 62 موضع جات، راوی 23 موضع جات اور تحصیل سٹی میں 23 موضع جات شامل ہونگے۔