شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک‘ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جس نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
دراصل یہ تصویر جو کہ اے آئی سے تیار کی گئی ہے مبینہ طور پر ایک ایونٹ کی ہے، جس میں اداکارہ فینسی لباس میں قدرے موٹی دکھائی دے رہی ہیں۔
اگرچہ وہ کافی پرکشش نظر آرہی ہیں لیکن تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کچھ مداحوں کو یقین ہے کہ درفشاں کی یہ تصویر اے آئی سے تیار کی گئی ہے اور نوعمری کے دوران ہر کوئی اوسط درجے کا نظر آتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’درفشاں کی نوعمری کی تصویر ہے۔‘
دوسرے صارف نے حیرانی سے پوچھا کہ ’کیا یہ دُرے ہے۔‘
اس سے قبل درفشاں سلیم نے دوستوں کے ہمراہ سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی۔‘ ’پردیس۔‘ اور ’بھڑاس۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔