بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

جھولا 200 فٹ کی بلندی پر اچانک رک گیا، لوگ خوف سے کانپنے لگے، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

تھیم پارک میں جھولے پر بیٹھے لوگوں کی اس وقت جان پر بن آئی جب ہوا اور بارش کے دوران جھولا 200 فٹ کی بلندی پر اچانک رک گیا۔

کہتے ہیں کہ جان سولی پر اٹکتی ہے مگر کبھی کبھی جھولے پر بھی اٹک جاتی ہے، میکسیکو سٹی میں واقع تھیم پارک میں جھولا 200 فٹ کی بلندی پر رکا تو لوگوں کو صحیح معنوں میں خدا یاد آگیا، اتنی اونچائی پر جب لوگوں نے خود کو لٹکتے ہوئے پایا تو وہ شدید خوفزد ہوگئے۔

زمین سے 200 فٹ اوپر زنجیروں سے بندھے جھولے کی کرسی پر بیٹھے ایک شخص نے اس سارے منظر کی فلم بندی کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ آندھی اور دھند کے ساتھ ساتھ بارش کے باعث موسم کتنا بے رحم ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

مذکورہ شخص نے بتایا کہ ہم جھولے پر موجود تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور ہم پھنس گئے، میں نہیں بتا سکتا کہ اس وقت میں خوف سے کانپ رہا تھا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میکسیکو سٹی کے تھیم پارک میں جھولے میں سوار افراد کتنی دیر تک آسمان کی اونچائیوں میں پھنسے رہے، تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کسی نہ کسی طرح جھولا آہستہ آہستہ نیچے اترنا شروع ہوگیا تھا۔

مذکورہ واقعہ 21 اگست کو پیش آیا تھا اور جھولے کی 32 کرسیوں پر سوار تمام افراد بحفاظت نیچے اترنے میں کامیاب رہے تھے۔

اس سے قبل لوگوں کو گزشتہ ہفتے بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب 360 ڈگری گھومنے والا ورٹیکس رولر کوسٹر آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ پر سی ورلڈ میں پھنس گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں