کراچی : کارسازحادثہ میں ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں نشہ آور چیز کے استعمال کے شواہد موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کارساز حادثہ میں ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو مل گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہمیڈیکل رپورٹ میں نتاشا کی جانب سے نشہ آور چیزکے استعمال کے شواہدموجود ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمہ نتاشا کی رپورٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جارہا ہے تاہم رپورٹ کوفی الحال خفیہ رکھا گیا ہے، رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔
یاد رہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کار ساز حادثے کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس ایس پی رینک کاافسرتفتیشی ٹیم کےساتھ کام کرےگا اور حادثےکوہائی پروفائل کیس کی طرح لیاجائے۔
مزید پڑھیں : کارساز حادثہ: آئی جی سندھ کا تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ
پولیس تفتیشی ٹیم نے بتایا تھا کہ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ تاخیرکاشکارہے، میڈیکل رپورٹ میں مزید2 سے3 روز لگیں گے، ملزمہ کےسیمپلزکراچی کی2مختلف لیبارٹریزمیں بھجوائےگئےہیں۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ لاہورکی بھی ایک لیبارٹری میں ملزمہ کےنمونے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میڈیکل رپورٹ سےتفتیش میں پیشرفت ہوگی۔
پولیس تفتیشی ٹیم نے کہا تھا کہ ملزمہ کےروٹ سےمتعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں،ملزمہ کار ساز کے ڈی اے اسکیم ون اپنے گھر سے ساس کےگھرکیلئےنکلی تھی، دونوں گھروں میں3سے4کلومیٹرکافاصلہ ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ تفتیش کےدوران ملزمہ مسلسل بیان تبدیل کررہی ہے، ملزمہ کےپاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہونےکی تصدیق کی جارہی ہے۔
مقدمے کے حوالے سے تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ مقدمےمیں دفعات کوتبدیل کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل خطا کی دفعہ 320 لگا کر کیس کمزور بنایا گیا ، دفعات تبدیل کرکے مقدمےمیں قتل بالسبب کی دفعہ322شامل کر دی گئی، قتل بالسبب میں دیت کیساتھ10سے18سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ30ہزار360گرام چاندی کی قیمت کےبرابردیت کی رقم لے سکتے ہیں، رواں سال چاندی کے وزن کے مطابق دیت کی رقم68لاکھ50 ہزار روپے بنتی ہے، دیت کی وصولی کی صورت میں مقدمہ ختم ہو جائے گا۔
گاڑی سے متعلق پولیس نے بتایا کہ خاتون کےزیراستعمال گاڑی نجی کمپنی کےنام پرہے، گاڑی کےمالک کوتفتیش میں شامل کرنے کیلئے حراست میں لیا جائے گا، تفتیش کادائرہ بڑھانےکیلئےکمپنی کےمالکان سےرابطہ کیا جارہا ہے اور تفتیش کےلیےمزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔