جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

کپل شرما نے سالوں بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما نے فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ کے تقریباً 9 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری کر لی۔

کپل شرما نے 2015 میں اسی فلم سے بالی وڈ ڈیبیو کیا تھا۔ فلم کو شائقین کی طرف سے کافی پسند کیا گیا تھا جبکہ یہ بھارت میں 43 کروڑ روپے کا بزنس کر سکی تھی۔

اب بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ کپل شرما نے ’کس کس کو پیار کروں‘ کے سیکوئل کیلیے حامی بھر لی ہے۔ پروجیکٹ کی عکس بندی رواں سال کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

فلم کو مشہور فلمساز جوڑی عباس اور مستان نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ سیکوئل کو انکلپ گوسوامی ڈائریکٹ کریں گے جو اصل فلم کے رائٹر ہیں۔ سیکوئل میں عباس اور مستان تخلیقی سپروائزر کے طور پر شامل رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکوئل میں متعدد اداکارائیں نظر آئیں گی جن کی کاسٹنگ کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ میں کپل شرما نے ایک بڑے خاندان کے سربراہ کا کردار ادا کیا ہے جو کئی خواتین کے ساتھ پیار کے معاملات میں الجھ جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں