جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

مجھے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا شوق ہے، کنزا رزاق

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزا رزاق کا کہنا ہے کہ مجھے لوگوں کے چہروں پو مسکراہٹیں لانے کا شوق ہے۔

اداکارہ کنزا رزاق نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھانے بنانے کا شوق ہے سارا کھانے بنالیتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا سبب بنوں۔

- Advertisement -

یکطرفہ محبت سے متعلق کنزا نے کہا کہ نہیں ہونی چاہیے لیکن اگر آپ اپنے پیار پر یقین کرلیں تو پھر کسی دوسرے کی ضرورت نہیں ہوتی، مجھے یکطرفہ نہیں دو طرفہ محبت ہوئی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں حریم فاروق اور زارا نور عباس سے دوستی ہے کیونکہ وہ میری بچپن کی دوست ہیں۔

واضح رہے کہ کنزا رزاق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

کنزا رزاق نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں