جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

’استری 2‘ کی کامیابی، بالی ووڈ اداکار نے شردھا کپور کی پی آر گیم آشکار کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ کی کامیابی کے بعد شردھا کپور کی پی آر گیم کو سب کے سامنے آشکار کردیا۔

حال ہی می ریلیز ہونے والی فلم استری 2 نے سینما گھروں میں کھڑکھی توڑ بزنس کیا ہے، تاہم فلم میں شردھا کپور کے سین کم ہونے کے باوجود ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور انھیں فلم کی کامیابی کا کریڈٹ بھی دیا جارہا ہے۔

ایسے میں بالی ووڈ اداکار اپرشکتی کھرانہ کا انٹرویو سامنے آرہا ہے جس میں وہ شردھا کپور کے بارے میں اظہار خیال کرتے نظر آرہے ہیں۔

- Advertisement -

انٹرویو کے دوان میزبان نے ان سے پوچھا کہ ’استری 2‘ کی کامیابی کے بعد شردھا کپور کی زیادہ کریڈٹ دیا جارہا ہے اور دیگر اسٹار کاسٹ کو نظرانداز کیا جارہا ہے، اس پر اپرشکتی کھرانہ نے کہا کہ میں اس پر کچھ بولوں گا تو بات دور تک جائے گی آپ کو سچائی پتا ہے۔

اپرشکتی کھرانہ نے مزید کہا کہ میں کہوں گا کہ شائقین جو کہیں وہ صحیح ہے، میں کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا، یہ سارا پی آر گیم ہے، انھیں جو مقبولیت ملی ہے وہ ایک پی آر گیم ہے۔

Aparshakti Khurrana on Shraddha's PR game for popularity!
byu/Ok-Fox-5034 inBollyBlindsNGossip

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میں اس فلم کے ہر اداکار کو پسند کرتا ہوں اور میں ان سب سے اٹیچ بھی ہوں لیکن جہاں پر فلم کو اتنی کامیابی ملی وہاں مجھے لگتا ہے کہ یہ چیز تھوڑی الگ ہوگئی۔

خیال رہے کہ ’استری 2‘ نے اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک بھارت میں 400 کروڑ ست زائد کا بزنس کرلیا ہے، فلم میں راج کمار راؤ، پنکھج ترپاٹھی اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں