جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

کون سی نامور اداکارہ اکشے کمار کی پڑوسن بننے والی ہیں؟ نام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کے ممبئی میں واقعے عالی شان گھر کے ساتھ اپارٹمنٹ نامور اداکارہ نے کرائے پر خرید لیا۔

پچھلے دنوں خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار ورون دھون اپنی اہلیہ نتاشا اور بیٹی کے ساتھ سُپر اسٹار ہریتک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے والے ہیں تاہم ان کے درمیان معاہدہ نہ ہو سکا۔

اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نامور اداکارہ شردھا کپور نے ممبئی میں ہریتک روشن کا اپارٹمنٹ کرائے پر خرید لیا ہے اور بہت جلد وہ اکشے کمار کی پڑوسن بن جائیں گی۔

- Advertisement -

شردھا کپور اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹری 2‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں۔ فلم میں راج کمار راؤ، اپارشکتی کھرانہ، ابھیشیک بنرجی، پنکج ترپاٹھی اور وجے راز نے اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اکشے کمار اور ورون دھون خصوصی طور پر مختصر دورانیے کیلیے نظر آئے۔

امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 15 اگست کو ریلیز ہوئی۔ یہ باکس آفس پر جان ابراہم اور شروری واگھ کی ’ویدا‘ اور اکشے کمار کی ’کھیل کھیل میں‘ کے ساتھ آمنے سامنے رہی۔

’استری 2‘ نے باکس آفس پر زبردست کارکردگی دکھائی اور صرف بھارت میں 414.78 کروڑ روپے کمائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں