پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی دوسری اہلیہ و پاکستانی ماڈل صدف کنول کی سالگرہ یادگار بنادی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول آج 29 اگست کو اپنی 31 ویں سالگرہ منارہی ہیں، اس موقعے پر ان کے شوہر شہروز سبزواری نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر جاری ہے۔
View this post on Instagram
اداکار شہروز سبزواری نے 10 تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں صدف کنول کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ کا آغاز صدف اور شہروز کی سیلفی سے ہوتا ہے جس میں یہ جوڑا ایک ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہا ہے۔
جبکہ دیگر تصاویر میں ڈنر نائٹ، صدف کنول کا پوز، میوزک کانسرٹ انجوائے کرتے برتھ ڈے گرل کی ویڈیو، ننھی زہرہ کیساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات، صبح کے ناشتہ سمیت قیمتی لمحات شامل ہیں۔۔
اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لیپشن میں لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، میری زندگی میں آنے کیلئے آپکا شکریہ۔’
یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے اپنی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سائرہ یوسف سے 2020 میں علحیدگی کے بعد پاکستانی ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی زہرہ سال 2022 میں پیدا ہوئی۔