اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سمندری طوفان کا خطرہ ، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم احکامات جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر تمام محکموں بالخصوص انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی سائیکلون الرٹ پر ہدایت کرتے ہوئے کہا پیشگوئی کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشون کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام محکموں بالخصوص انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری تیاری مکمل ہونی چاہئے۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو اسپتالوں کے انتظامات بہترکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسپتالوں کی انتظامیہ اپنے اسٹاف کی حاضری یقینی بنائے۔

انھوں نے کہا کہ ماہی گیروں کیلئے ہدایات جاری کی جائیں ساتھ ہی دریا، نہروں اور دیگر پانی کی گزرگاہوں کے بندوں کی نگرانی کرتے رہیں۔

خیال رہے سندھ کی ساحلی پٹی کےقریب طوفان کے خطرے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےبحیرہ عرب میں رن آف کچھ کے علاقےکے اوپر ہواؤں کا شدیددباؤ ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ سندھ کی ساحلی پٹی کی جانب آج رات یا کل پہنچ سکتا ہے، جس سے طوفان کا خدشہ ہے۔

کراچی، تھر پارکر ،بدین ،ٹھٹھہ ،سجاول،،حیدر آباد ،ٹنڈو محمد خان ،ٹنڈو الہ یارمیں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ مٹیاری میر پور خاص ،عمر کوٹ ،میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں تاہم سائیکلون وارننگ سسٹم صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں