اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

پاکستان میں موبائل فونز سے متعلق بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں مقامی طور پر بنائے جانے والے موبائل فونز میں کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق جولائی 23 کے مقابلے جولائی 24 میں مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فونز میں 20 فیصد کمی ہوئی جب کہ جون 24 کے مقابلے جولائی 24 میں مقامی طور پر موبائل فونز بنانے میں 62 فیصد کمی ہوئی۔

جولائی 2024 میں مقامی کمپنیوں نے 16 لاکھ 10 ہزار  موبائل فونز بنائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں موبائل فونز پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد ہونے سے فروخت گھٹ گئی۔ گزشتہ سال 2023 کے 7 ماہ کے مقابلے سال 2024 کے 7 ماہ میں مقامی طور پر موبائل فونز کی فروخت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سال 2024 کے 7 ماہ میں مقامی موبائل فونز 1 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار یونٹ بنائے گئے۔ مقامی موبائل فونز سال 2023 کے 7 ماہ کے مقابلے سال 2024 کے 7 ماہ میں دو گنا بنائے گئے۔

 یہ نمایاں بہتری بنیادی طور پر گزشتہ سال عائد درآمدی پابندیوں کی وجہ سے دیکھی گئی۔ سال 2024 کے 7 ماہ میں 1 کروڑ 21 لاکھ اسمارٹ فونز مقامی طور پر بنائے گئے۔ سال 2024 کے 7 ماہ میں 68 لاکھ 50 ہزار 2 جی موبائل فونز مقامی طور پر بنائے گئے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں