جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی ، مختلف واقعات میں 29 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ، مختلف واقعات میں 29 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش سے نشیبی علاقےزیرآب آگئے ، پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کےدوران مختلف واقعات میں29افرادجاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادمیں17بچےاور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گہا کہ صوبے یکم جولائی سےاب تک109603افرادمتاثرہوئے جبکہ طوفانی بارشوں سے 858 مکانات مکمل منہدم ، 13896 مکانات کوجزوی نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے 58799 ایکڑ پر فصلیں اور 41 کلومیٹر سڑکیں متاثرہوئیں جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کونقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں کے دوران 373 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ جعفر آباد 3 اور لورالائی کا1 ہیلتھ یونٹ متاثرہوا۔

جھل مگسی کےمختلف دیہات میں کچے مکانات منہدم اور رابطہ سڑکیں منقطع ہوگئیں جبکہ بولان میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا ، جس سے شہریوں کا سامان بہہ گیا۔

لورالائی میں 3 گھنٹے سے جاری بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے ، ڈپٹی کمشنرلورالائی نے کہا کہ تمام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں