ہملٹن: سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سات میچوں کی ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر کردی ہے۔
ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو اڑتالیس رنز بنائے۔کپتان برینڈن میکلم ایک سو سترہ رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے نمایاں بیٹسمین رہے، سینانئاکے اور ہیراتھ نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پوراکرلیا، اوپنر تلکارتنے دلشن نے کیرئیر کی انیسویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو سولہ رنز بنائے۔سنگاکارا نے اڑتیس رنز کی اننگز کھیلی۔
کیوی سائیڈ سے میٹ ہنری نے دو کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔سیریز کا تیسرا میچ سترہ جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا۔