منگل, جون 10, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی کی کارکردگی میں زوال کیسے آیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شاہین شاہ آفریدی کی گیند ہوتی تھی تیز کاٹ کے ساتھ برق رفتار اور پہلے اوور میں وکٹ لینا خاصہ تھا لیکن اب یہ ماضی بن چکا۔

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جنہیں آرام دیے جانے کے نام پر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کر دیا گیا۔ 2 سال سے ان کی پرفارمنس مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور گیند کی رفتار کا حال یہ ہو چکا ہے کہ ان کی اسپیڈ پہلے ٹیسٹ میچ میں نئے پیسر محمد علی اور خرم شہزاد سے بھی کم ہو گئی۔

ایک وقت تھا کہ شاہین کی پرواز اچھے اچھے مخالف بلے بازوں کو دہلا دیا کرتی تھی۔ وہ جب پہلا اوور کرتے تو وکٹ ملنے کا یقین ہوتا اور اگر کبھی ایسا نہ ہو پاتا تو حیرت ہوتی تھی۔

لیکن پھر شاہین کی بلند پروازی کو زوال شروع ہوا اور وہ نیچے ہوتی چلی گئی۔ 2022 میں گھٹنے کی سرجری ہوئی۔ انجری سے قبل 42 اننگز میں 99 وکٹیں حاصل کر رکھی

تھیں، تاہم جب طویل وقفے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی ہوئی تو ماضی جیسی بات نہ رہی اور 10 اننگز میں صرف 16 وکٹیں حاصل کر سکے وہ بھی 41 کی اوسط سے۔

تاہم شاہین بڑا کھلاڑی ہے جو نچلی پرواز کرتے کرتے یکدم بلند ہونا اور اپنے زور بازو پر کم بیک کرنا جانتا ہے۔

کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین شاہ کا معنی خیز پیغام وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں