اسلام آباد : حکومت نے انٹرنیٹ پر موجود مواد کی مینجمنٹ کے لیے ویب مانیڑنگ سسٹم کی تنصیب کی باقاعدہ تصدیق کردی۔
انٹرنیٹ پر مواد کی مینجمنٹ کے لئے حکومت نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی تصدیق کردی ، کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو سسٹم کی تنصیب سےتحریری آگاہ کردیا۔
کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ پی ٹی اے نے انٹرنیٹ پر موجود مواد کی مینجمنٹ کیلئے ویب مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا ہے۔
- Advertisement -
کابینہ ڈویژن کا کہنا تھا کہ سسٹم نے پاکستان کے اندر ویب سائیٹس اور ایپلی کیشن بلاک کرنا شروع کردی ہیں۔
پی ٹی اے نے اس سسٹم کے ذریعے 2369 یو آر ایل بلاک کردیے ہیں جبکہ ڈبلیو ایم ایس سسٹم کے تحت 183 موبائل اپلیکشنز بھی بلاک کی گئی ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بلاک کی گئیں ویب سائٹس شہریوں کا ڈیٹا ظاہر کرنے میں ملوث تھی۔