جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے سینکڑوں ویڈیوز بنانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت کے آندھراپردیش کے ایک خانگی انجینئرنگ کالج کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے سینکڑوں ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں طالبات کی جانب سے مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد رات بھر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک طالب وجئے کو گرفتار کرلیا ہے، واقعہ کرشنا ضلع کے گڈلاوالیرو کے ایک انجینئرنگ کالج میں جمعرات کی نصف شب پیش آیا۔

- Advertisement -

طالبات کی جانب سے جمعرات کی آدھی رات گزرنے کے بعد کالج میں احتجاج شروع کیا گیا، طالبات نے الزام لگایا ہے کہ ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے جس سے ان کے 300 سے زائد ویڈیو بنائے گئے ہیں۔

احتجاج کرنے والی طالبات نے بی ٹیک کے طالب علم وجئے پر یہ کہتے ہوئے حملہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ ویڈیوز بناکر اسے فروخت کررہا ہے۔

پولیس نے طالبات کی شکایت پر بی ٹیک کے طالب علم وجئے کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے۔

بھارت میں خواتین کو بیچ سڑک پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو وائرل

طالبات کا کہنا ہے کہ گرلز ہاسٹل کی ایک لڑکی کی مدد سے وجئے نے یہ کیمرے گرلز واش روم میں لگوائے، واقعہ ایک ہفتہ قبل سامنے آنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں