پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ میں سست روی دور کرنے کے لیے صارفین کو اہم مشورہ دے دیا۔
انٹرنیٹ میں سست روی کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے، فری لانسرز اور آن لائن دیگر کاروبار سے منسلک افراد کو اس وجہ سے نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
تاہم اب پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بلا تعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کے لیے اپنا وی پی این ون ونڈو آپریشن سے حاصل کریں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز اور فری لانسرز وی پی این حاصل کرسکتے ہیں، وی پی اینز کے لیے چار سال میں 20 ہزار آئی پیز رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ میں سست روی کی بنیادی وجہ 7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ سب میرین کیبل کی خرابی اکتوابر کے اوائل تک ٹھیک ہوننے کا امکان ہے۔
پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب میرین کیبل اے اے ای -1 کی مرمت کردی ہے جس سے انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔