جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

’تخریب کاروں‘ نے پورے وینزویلا کی بجلی بند کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

وینزویلا کا پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔ ملک بھر میں بجلی بند ہو گئی۔

وینزویلا کا بیشتر حصہ بجلی کی بندش سے متاثر ہوا ہے جب کہ حکام کا دعویٰ ہے کہ تخریب کاروں نے بجلی کے قومی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔

جمعہ کو وزیر مواصلات فریڈی نینیز نے سرکاری چینل VTV پر کہا کہ علی الصبح قریباً ساڑھے چار پر بلیک آؤٹ ہوا جس میں دارالحکومت کراکس سمیت ملک کا بیشتر حصے کو بجلی کی مکمل یا جزوی طور پر سپلائی بند ہو گئی۔

- Advertisement -

وزیر نے کہا کہ ہم ایک بار پھر برقی تخریب کاری کا شکار ہوئے ہیں حکام سروس کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی جارحیت پر قابو پانے کے لیے پوری قومی حکومت کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

وینزویلا میں بجلی کی کٹوتی کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے۔ 2019 میں سیاسی بدامنی کے دور میں، وینزویلا کو بجلی کی باقاعدہ بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کا الزام حکومت تقریباً ہمیشہ تخریب کاروں اور صدر نکولس کی حکومت کے مخالفین پر عائد کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں