منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دوسرا ٹیسٹ، بنگلایش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، بنگلایش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔

صائم ایوب نے عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کے ساتھ ملکر 107 رنز کی شراکت قائم کی اور شان مسعود 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب بھی 58 کے انفرادی اسکور پر چلتے بنے ، سعود شکیل 18 بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ بابر اعظم 31 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ محمد رضوان 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے سلمان علی آغا گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا میچ کے آغاز پر کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ کرتے، 4روز کامیچ ہے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیگ اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میرحمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل گزشتہ روز شدید بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

راولپنڈی گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کافی گیلی ہونے اور وہاں مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کے باعث میچ شروع نہیں ہوسکا تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی ولادت کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

قومی ہاکی ٹیم ادھار ٹکٹ لے کر بیرون ملک کیوں گئی؟ اہم انکشافات

ان کا کہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ آل راؤنڈر عامر جمال فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں