لاہور : ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ، اشتہاری ملزم نے چونگی امر سدھو میں دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ماں بیٹی کے قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ عبدالرحمان کو نشاندہی کے لیے لے جارہا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی کوشش میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر زیرحراست ملزم عبدالرحمان ہلاک ہوگیا۔
- Advertisement -
حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان چھینی گئی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اشتہاری ملزم نے چونگی امر سدھو میں دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تھی اور مزاحمت پر ملزم نے ماں بیٹی کو قتل کرکے پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔