جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی سے گم شدہ 5 افراد گھر واپس آ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کو رپورٹ پیش کی ہے کہ کراچی سے گم شدہ 5 افراد گھر واپس آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے لاپتا افراد کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گم شدہ 5 افراد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خادم، حماد، عمیر، عزیز اور معیز گھر واپس آ گئے ہیں، جب کہ لاپتا تانیا نے اپنی مرضی سے شادی کر لی ہے، پولیس رپورٹ کی بنیاد پر سندھ ہائیکورٹ نے مذکورہ 5 گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

- Advertisement -

عدالت نے ایک اور لاپتا بچی فروا سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ کسی کا بچہ لاپتا ہے، اُن کی حالت دیکھیں اور بچے کو تلاش کریں۔

سرکاری وکیل نے کہا کچھ گم شدہ افراد کے اہل خانہ پولیس سے رابطے میں نہیں ہیں، بیش تر گم شدہ افراد کے اہل خانہ جے آئی ٹیز اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ عدالت نے کہا جن کے اہل خانہ کیسز کی پیروی نہیں کر رہے، انھیں بھی تلاش کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ مطیع اللہ اور دیگر کی بازیابی کے لیے ماڈرن ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں