جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سلمان خان کے ساتھ گانے کے بعد اے پی ڈھلون کے گھر پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کے بعد بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلون کی رہائشگاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں پنجابی گلوکار امرت پال سنگھ کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تاہم کینیڈا میں مقامی حکام واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیل میں بند لارنس بشنوئی اور گینگسٹر روہت گودھرا نے گلوکار کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اس سے قبل لارنس بشنوئی گینگ اور روہت گودھرا گینگ نے اے پی ڈھلون کو سلمان خان کے ساتھ دوستی پر دھمکی دی تھی۔

گینگسٹرز نے گلوکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی حدود میں رہیں ورنہ مارے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو سلمان خان کی ممبئی میں باندرہ میں واقع رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کی گئی تھی بعدازاں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال لارنس بشنوئی نے وینکوور میں گلوکار گپی گریوال کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں