صرف پاکستان ہی نہیں ترقی یافتہ ملک انگلینڈ میں بھی سڑکوں پر گڑھے پڑے ہیں جس سے پریشان افراد نے انوکھا احتجاج کیا۔
پاکستان میں تو کوئی سڑک گڑھے کے بغیر مکمل نہیں ہوتی لیکن ترقی یافتہ ملک انگلینڈ میں بھی سڑکوں پر گڑھے پڑ چکے ہیں جس نے وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر باتھ میں سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لوگوں کو پریشانی سے بچانے متعلقہ انتظامیہ کی توجہ مبذول کرانے کیلیے اس صورتحال سے ناراض لوگوں نے احتجاج کا انوکھا مگر رنگین طریقہ ڈھونڈ لیا۔
مظاہرین نے سڑک پر موجود گڑھوں پر پھول دار پودے لگانا شروع کر دیے ہیں جس کو دیکھ کر وہاں کے رہائشی حیران ہیں۔
مذکورہ افراد کا کہنا ہے کہ پھول دیکھ کر لوگ گڑھوں کے پاس نہیں جائیں گے اور پریشانی سے بچیں گے جب کہ ان پھولوں سے انتظامیہ کو گڑھوں کی خوشبو آتی رہے گی جو انہیں اپنے ذمے داریوں کا احساس دلائے گی۔