اشتہار

سانحہ پشاورکے شہداء کوقومی سطح پرخراجِ تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پشاور میں 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پرہونے والے اندوہناک حملے میں شہید ہونے والے بچوں اوراساتذہ کو آج ملک بھرمیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی گئیں۔

سانحہ پشاور نے پوری قوم میں اتحاد کی ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔ عوام، سیاستدان اورآرمی قیادت سب کے سب دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہوگئے ہیں۔

اس موقع پراسلام آباد میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِاطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ تمام قوم آج ایک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ملک کے کسی علاقے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، حکومت، عدلیہ، فوج،اورمیڈیا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیں۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کو پاکستان کو دوبارہ قائدِ اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

پشاور میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقدکی گئی جس میں پاکستان فضائیہ کے طیاروں نےآرمی پبلک اسکول کے اوپر فضائی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ کے چیف ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے بچوں اوران کے اساتذہ کی بہادری اور حوصلے کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

حکومت نے سانحہ پشاور کے بعد چھ سال سے پھانسی کی سزا پرعائد پابندی ختم کرکے دہشت گردی کے خلاف مضبوط اقدام اٹھانے شروع کردئیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں