کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوم دفاع کی تقریب شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوم دفاع کی تقریب شایان شان طریقے سے منانے کے اعلان کے بعد گورنر ہاؤس میں انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔
رات گئے گورنر ہاؤس کے سبزہ زار لان میں یوم دفاع کی تقریب کے لیے اسٹیج کی تیاری شروع کردی گئی ہیں، تین سو سے زائد افراد اسٹیج کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
- Advertisement -
گورنر ہاؤس میں شہداء کی تصاویر بھی آویزاں کی جائیں گی، گورنر سندھ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے، پوری قوم مل کر شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار عقیدت کرے گی۔
تقریب میں شہدائے وطن کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، تقریب میں شہداء کے اہل خانہ معزز ترین مہمان ہوں گے۔