ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

چرنا آئی لینڈ سے متعلق اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کابینہ نے چرنا آئی لینڈ کو سمندری حیات کیلئے محفوظ علاقہ قرار دے دیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے چرنا آئی لینڈ کو پاکستان کا دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے پر حکومت بلوچستان کو سراہا ہے۔

بلوچستان کی کابینہ نے بدھ 4 ستمبر 2024 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں چرناآئی لینڈ کو دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا (MPA) قرار دینے کی منظوری دی۔

  اس سے قبل حکومت بلوچستان نے جون 2017 میں استولا جزیرہ کو پہلا ایم پی اے قرار دیا تھا۔

چرنا جزیرہ، آسٹولا جزیرہ کی طرح، پاکستان کے ان محدود سمندری علاقوں میں سے ایک ہے جہاں مرجان کا مسکن ہے  اسے حیاتیاتی تنوع کا ہاٹ اسپاٹ کہا جاتا ہے۔

کراچی کے قریب واقع چرنا جزیرہ کو بڑے پیمانے پر اسکوبا ڈائیونگ، اسنارکلنگ، کلف جمپنگ، اور جیٹ اسکیئنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 یہ ماہی گیری کا ایک اہم میدان سمجھا جاتا ہے جہاں سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر بڑی تعداد میں کام کرتے ہیں۔

ترجمان ڈبلیو ڈبیلو ایف کا کہنا ہے کہ چرنا جزیرے میں بسنے والا سمندری ماحولیاتی نظام اور متنوع جنگلی حیات کو بہت سی انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں جن میں پاور پلانٹس کی ترقی، سنگل پوائنٹ مورنگ، قریبی علاقے میں آئل ریفائنری کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں