بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

شاہین نے کندھے سے ہاتھ کیوں ہٹایا؟ شان مسعود نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے پیسر شاہین آفریدی کی جانب سے کندھے سے ہاتھے ہٹانے کے واقعے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ پاکستانی کپتان شان مسعود نے شاہین کے کندھوں پر بے تکلفی سے ہاتھ رکھا، تاہم پیسر نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان کا ہاتھ اپنے کاندھوں سے نیچے ہٹا دیا تھا۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سابق کرکٹرز میں کافی تشویش پائی جاتی تھی کہ شان اور شاہین کے درمیان کوئی اختلاف تو نہیں اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے ایسا کس وجہ سے کیا تھا۔

- Advertisement -

اب شان مسعود نے اس واقعے پر اپنا موقف دیتے ہوئے صورتحال کی وضاحت کی ہے، قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں نے شاہین کے کاندھوں پر اس جگہ ہاتھ رکھا تھا جہاں بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا کی گیند سے چوٹ لگی تھی۔

انھوں نے کہا کہ میں نے ایسے ہی ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا تھا جسے انھوں نے آرام سے ہٹادیا وہ مجھ سے ناراض نہیں تھے بلکہ ناہید کی گیند لگنے کی وجہ سے انھیں وہاں تکلیف تھی۔

شان مسعود نے بتایا کہ اس جگہ گیند لگنے کی وجہ سے شاہین نے میرا ہاتھ کاندے سے ہٹایا تھا اور اس سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے راولپنڈی میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو عبرتباک شکست سے دوچار کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس کے خلاف کلین سوئپ کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں