بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

رشی کپور کی سالگرہ، آنجہانی اداکار کی پوتی راہا کے ساتھ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیتو کپور نے اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور اور پوتی راہا کپور کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی تصاویر شیئر کردی۔

بالی ووڈ کے ماضی کے نامور ہیرو آنجہانی رشی کپور کی سالگرہ پر ان کی اہلیہ نیتو کپور نے ایک پیاری سی تصویر شیئر کی ہے جس میں رشی اور ان کی پوتی راہا کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ تصویر میں اداکار اپنی پوتی کو بوسہ دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

رشی کپور 2020 میں اس دنیا سے کوچ کر گئے تھے جبکہ رنبیر کپور کی بیٹی راہا کی پیدائش 2022 میں ان کے مرنے کے تقریباً ڈھائی سال بعد ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by neetu Kapoor. Fightingfyt (@neetu54)

- Advertisement -

نیتو کپور نے اپنے فیملی فرینڈ کی جانب سے شیئر کردہ خوبصورت تصویر کو دوبارہ شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’کیا یہ ہوسکتا تھا‘۔

راہا کپور نے اپنے دادا کو کبھی نہیں دیکھا لیکن ان کی اداکار ماں عالیہ بھٹ کو لگتا ہے کہ وہ بالکل رشی کپور جیسی لگتی ہیں۔ عالیہ نے گزشتہ سال کرن جوہر کے چیٹ شو میں بھی یہی بات شیئر کی تھی۔

رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور ساہنی بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہیں، انھوں نے آنجہانی والد کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پوسٹ شیئر کی، ردھیما نے کہا کہ رنبیر اور عالیہ کی بیٹی راہا ’منی‘ رشی ہیں۔

ردھیما کپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آج رشی کپور یہاں ہوتے، تو اپنی پوتی راہا اور نواسی سمارا ساہنی کے ساتھ اپنی سالگرہ کا دن منا رہے ہوتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں