منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہم چاہتے ہیں افغان عبوری حکومت خوارج کو فوقیت نہ دے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں افغان عبوری حکومت خوارج کو فوقیت نہ دے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی نوگوایریانہیں ہے، ایساکوئی علاقہ نہیں جہاں دہشتگردوں کی اجارہ داری ہو، فوج ،سیکیورٹی اداروں نےدودہائیوں سے زیادہ دہشت گردی کی جنگ لڑی ہے، 46ہزارمربع کلومیٹرسےزیادہ علاقہ دہشتگردوں سےکلیئرکرواچکےہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ حکومت پاکستان افغان عبوری حکومت سے رابطے میں ہے، پاکستان نے ہمیشہ پڑوسی ملک افغانستان کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیاہے ، افغانستان کی حکومت کیساتھ بہت سے معاملات پر بات چیت چل رہی ہے، جوسمجھتےہیں 2برادر اسلامی ممالک میں رخنہ ڈال سکتےہیں وہ خیالی دنیامیں رہتے ہیں۔

یہ وہ خوارجین ہیں جن کا دین،اسلام یاکسی مذہب سےتعلق نہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں افغان عبوری حکومت فتنہ الخوارج کوفوقیت نہ دے، یہ وہ خوارجین ہیں جن کا دین،اسلام یاکسی مذہب سےتعلق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی اجارہ داری کاانحصار فوجی آپریشن پررہ گیاہے، ان علاقوں میں اجارہ داری کا ذریعہ صرف فوجی آپریشن نہیں، آرمی کی پرلانگ ڈپلائمنٹ کے اپنے ایشو ہوتے ہیں، اس کی وجہ سے فوج کیخلاف زہریلا بیانیہ کا موقع ملتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اگست 2021 کے بعد سے فتنہ الخوارج کی سہولت کاری بڑھ چکی ہے، کلیئر اینڈ ہولڈ مکمل ہوچکا ہے اب بلڈ اینڈ ٹرانسفر کا عرصے سے انتظار ہے۔

پاک فوج نے100ارب روپےٹیکسزاورڈیوٹی کی مدمیں جمع کرائے

انھوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان نچلے طبقےسے تعلق رکھتے ہیں ایلیٹ کلاس سے نہیں آتے، پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو معاشی صورتحال کا احساس ہے، سال 23-2022میں دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا 1.9 فیصد تھا جو اس سال کم ہوکر 1.7فیصد ہوگیاہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے100ارب روپےٹیکسزاورڈیوٹی کی مدمیں جمع کرائے، ذیلی اداروں نے ٹیکسز اور ڈیوٹی کی مدمیں260ارب روپےجمع کرائے، فوج اورذیلی اداروں نےٹیکسزاورڈیوٹی کی مدمیں360ارب روپےجمع کرائے، یونٹ لیول سے لیکر آرمی لیول تک ہم عوامی فلاح وبہبودکیلئے کام کرتے ہیں۔

محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے

ترجمان نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں فوج اپناکرداراداکررہی ہے، محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے ، روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کا مقصد ملک میں استحکام پیدا کرنا ہے، استحکام کےبغیر معاشی ترقی نہیں آتی، اقتصادی کریمنل مافیا پاکستان سے ختم کرنا ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کیخلاف اس لئےلڑتےہیں تاکہ پاکستان میں امن قائم ہو، پاک فوج غیر قانونی اسپیکٹرم کیخلاف اہم کرداراداکررہی ہے، معیشت کی بہتری اورعوامی فلاح وبہبودکیلئےکوئی بھی کام ہووہ کررہےہیں۔

بلوچستان پاکستان کی جان ،شان اور آن ہے

بلوچستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کی جان ،شان اور آن ہے ،شایدہی فوج کاکوئی افسرہوجس نےبلوچستان میں ٹریننگ نہ کی ہو، بلوچستان فوج کادوسراگھرہے، پاکستان کی آبادی 25کروڑہےتوبلوچستان14،15ملین ہے، بلوچستان میں صرف بلوچ نہیں دیگر قومیں بھی آباد ہیں، اسی طرح بلوچ کثیر تعدادمیں پاکستان کےدوسرےعلاقوں میں آبادہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آواران میں پہلی ڈپٹی کمشنربلوچ خاتون ہیں، بلوچستان اس حسین امتزاج کانام ہےجوپاکستان ہے، شایدہی بلوچستان میں کوئی ضلع یاقصبہ ہوجہاں شہیدوں کی قبریں نہ ہوں، شہیدڈی سی پنجگورذاکربلوچ ہمارافخرہیں، پولیس میں کتنے شہداہیں جوبلوچستان سےتعلق رکھتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان کا بجٹ 750 ارب ہے، جس میں سے 520 ارب وفاق دے رہا ہے، اب اس بلوچستان کے اندر بیانیہ بنایا جاتا ہے، احساس محرومی، ریاستی جبر اور حقیقی نمائندگی نہ ہونےکابیانیہ بناتےہیں، ہماراکام ان بیانیوں کی حقیقت کو سامنے رکھناہے، اس وقت تقریباً 73 ہزار بلوچستان کے بچے مفت یا کم قیمت پر تعلیم حاصل کررہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں