بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سرکاری اسکول میں ٹیچر کے شوہر کی طالبات سے زیادتی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: سرکاری اسکول میں ٹیچرکےشوہر کی طالبات سےزیادتی کاانکشاف سامنے آیا ، پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سرکاری اسکول میں ٹیچرکےشوہر کی طالبات سے زیادتی واقعہ سامنے آیا، واقعہ تھیڑی سانسی میں گورنمنٹ ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ساجدہ نامی خاتون نے محکمہ لٹریسی کےتحت گھرمیں اسکول بنارکھاتھا اور ملزم عمران نےاسکول کےاندر ایک کمرے میں کینٹین بنارکھی تھی۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کئی سالوں سےاسکول میں بچیوں سےزیادتی کررہاتھا، متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14سال کے درمیان ہیں۔

ملزم عمران کو گرفتار کر کے پانچ الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ، ملزم نےویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں۔

سرکاری اسکول میں بچیوں سےزیادتی کےمعاملے پر سی پی او نے کہا کہ تین بچیوں سےزیادتی کی تصدیق ہوئی ، دو سے کوشش کی گئی تاہم زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے موبائل سے تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں، کیس کی میرٹ پر تفتیش کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں