ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

6 ستمبر یوم دفاع و شہدا ، تجدید عہد وفا کا دن

اشتہار

حیرت انگیز

6 ستمبر یوم تجدید عہد وفا کا دن ہے ، اس دن بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پرحملہ کیا لیکن پاکستان کی بہادر اور جرّی فوج نے دشمن کے چھکّے چھڑا دیے۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدائے پاکستان قومی اور ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ پاک سر زمین کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو سبق سکھانے کا دن ہے۔

افواج پاکستان نے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور عبرتناک شکست دی، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی رہی اور ہر ایک شخص اپنے اپنے محاذ پر ڈٹ گیا ، اسی عزم اور حوصلے نے بھارت کو میدان جنگ سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان افواجِ پاکستان کی جرات، قربانیوں اور بہادری کی لازوال داستانوں سے بھرا ہے، بری بحری فضائی ہر محاذ پر بھارت نے منہ کی کھائی۔
6 ستمبر 1965کو مکار دشمن بھارت نے طاقت کے نشے میں پاکستان پراندھیرے میں چھپ کر وار کیا، بھارت نے جارحیت کی نیت سے بین الاقوامی سرحدعبورتو کرلی لیکن اسے پچھتانا پڑا۔

پاک فوج کے جوانوں نے ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کردیے اور بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، اس موقع پر پوری قوم نے یکجا ہو کر پاک افواج کا ساتھ دیا اور اس عزم اور حوصلے کے سامنے دشمن ڈھیر ہوگیا۔

میجر عزیز بھٹی جوانوں کے ساتھ بی آر بی نہر کے پاس ڈٹے رہے اور دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، پاکستانی فوج نے نہ صرف دشمن کو سرحد پار دھکیل دیا بلکہ جوابی حملے میں بھارتی افواج کو بڑی شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ سترہ روز جاری رہی۔

بھارت کی خوش نصیبی کہ عالمی برادری نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور جنگ بندی ہو گئی، یوں بھارت مزید پسپائی اورسوائی سے بچ گیا۔۔لیکن6 ستمبر1965کی جنگ بھارت کے ماتھے پر شکست کا وہ سیاہ داغ ہے جو کچھ بھی کرلے بھارت مٹا نہیں سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں