لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعینات کالعدم قرار دے دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئئے اس تقرری کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
درخواست گزار خاتون نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا اور عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ سابق نگراں دور حکومت میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔